جمال الدین جمالی: پسند کی شادی کے بعد بیوی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا, بیوی کے چھوڑنے کے غم سے شوہر کی ضلع کچہری کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کا والدین کیساتھ جانےکے بیان پر شوہر نے ضلع کچہری کی چھت سے خودکشی کرنے کی کوشش کی جو لوگوں نے ناکام بنادی۔ کچہری میں شوہر دہائیاں دیتا رہا کہ بیوی سے بہت پیارکرتا ہوں، چھوڑ کر چلی گئی۔ عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔ صباء نےوالدین کے ساتھ جانے کا عدالت میں بیان دیا تھا۔