ویب ڈیسک: بچوں کے سکول کورونا کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے لیکن یادرکھیں آپ کے بچے کا سکول بیگ اس کی تعلیمی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کتابوں یا غیرضروری چیزوں سےلدا بیگ کا بوجھ بچے کو تھکا دیتا ہے اور آپ کی غلط منصوبہ بندی کا بوجھ اس کو اٹھانا پڑے گا۔ اس اضافی بوجھ سے بچے کی سیکھنے کی کارکردگی پر بھی اثر پڑتا ہے, بچے کے بیگ کے لئے چیزوں کا احتیاط سے انتخاب کرنا چاہیے۔ خریداری کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کے لیے پلاسٹک یا لکڑی کی اشیا خریدیں۔جیسے کے پیمانہ یا فٹا وغیرہ دھات کا نہیں ہونا چاہئیے اور نوکدار بھی نہیں ہونی چاہئیے۔
اسی طرح میں جیومیٹری باکسز, شارپنر اور تعلیمی سازوسامان کو آرائشی نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ یہ اسٹیشنری کی اشیاء کھلونوں کی شکل میں ہونے کی وجہ سے بچوں کا دھیان بٹاتی اور توجہ پڑھائی کی طرف مرکوز نہیں ہونے دیتیں۔
لکھنے یا ڈرائنگ کرنے کی پین اور پنسلیں ہلکی پھلکی ہونی چاہئیں وزنی انسٹرومنٹ سے بچوں کے نرم ونازک پٹھوں پر بوجھ پڑتا ہے اور وہ جلد تھک جاتے ہیں۔ بچے کے بیگ اچھے اور دلکش رنگوں والی اشیا ہی رکھنی چاہییں۔