ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن داوڑ نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

Mohsin Dawar
کیپشن: Mohsin Dawar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا ۔

پشاور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے نام سے بنائی جائے گی، نئی پارٹی کو پورے ملک تک پھیلائیں گے، ہماری جماعت میں فیصلہ سازی جمہوری بنیاد پر ہوگی۔ 

محسن داوڑ نے کہا کہ انسان دوست ماحول، آئین و قانون کا تحفظ پارٹی کے منشور میں شامل ہونگے، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہوگی، غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں کریں گے، صوبائی یونٹس تشکیل دیں گے پھر ضلعی سطح پر جمہوری عمل سی تنظیم سازی ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوری قوم پرست سیاسی جماعت کے لئے سیاسی ورکرز خلا محسوس کرتے تھے، فیصلہ سازی مکمل جمہوری ہوگی، پارٹی مشیران ہمارے تحریک کا بنیادی حصہ ہونگے، نوجوانوں کو سیاست اور سیاسی جماعتوں میں حقیقی نمائندگی نہیں ملے گی، پارٹی کا الیکٹڈ کونسل مستقبل کے لیڈر شپ کا تعین کرے گی،  سیاسی جماعتوں میں فیصلہ سازی کا اختیار محدود ہوتا ہے، جمہوری ڈھانچے کی ضرورت ہے، ہمیں جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ پرامن معاشرہ پیدا کرنا منشور کا حصہ ہے، قدرتی وسائل پر حق کے لئے جدوجہد بھی منشور کا حصہ ہے، بچوں کو مادری زبانوں میں پرائمری تک مفت تعلیم کا وعدہ پارٹی کا منشور ہے، ملک کے لئے آزاد خارجہ پالیسی تشکیل کیلئے کوششیں پارٹی کے منشور میں شامل ہے ۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer