ویب ڈیسک: سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی میراث کو آگے بڑھائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی گیلانی کے انتقال کی خبر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ نے ہمارے بزرگ ہم سے چھین لیے ہیں۔
The fight for Kashmir's freedom has taken so many of our elders who have carried the weight of this movement for decades. May we carry on their courage and legacy.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 1, 2021
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
May Allah grant #SyedAliGillani the highest decree in Heaven. Ameen https://t.co/MuR01TVJPS
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ’کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہائیوں تک چلانے والے علی گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔‘سابق کپتان نے علی گیلانی کے بلند درجات کے لیئے دعا بھی کی ۔
یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، 12برس سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار تھے۔