علی ساہی: تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے آئی جی پنجاب کا اہم اقدام، فیلڈ ،تھانوں میں افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر پنجاب بھر سے 238 ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ ڈی ایس پی، ایس ایچ او کو رہائشی ضلع میں جبکہ سب انسپکٹر، اے ایس آئی کو رہائشی سب ڈویژن میں تعینات نہیں کیاجائے گا۔ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رہائشی تھانے میں نہیں لگ سکیں گے۔
اسی طرح لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں افسران رہائشی ڈویژن میں نہیں لگیں گے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آئی ٹی احکامات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گے، آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز پوسٹنگ کو یقینی بنائیں۔