سٹی 42: شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے سیکرٹری بلدیات نے سزا اور جزا کے معاملے پر بڑی تجویز اتھارٹی ایکٹ میں شامل کردی ، ایگزیکٹو مجسٹریٹ تعینات کرکے کوڑا پھیلانے والوں کو موقع پر ٹرائل کورٹ کے زریعے کم سے کم چھ ماہ قید دی جاسکے گی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئےسیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل نے بڑا اقدام اٹھایا ہے ۔کوڑا پھیلانے کو قابل جرم سزا بنانے کے معاملے پر بڑی تجویز اتھارٹی ایکٹ کے مسودے میں شامل کردی گئی ہے ۔ بلدیات کی جانب سے شہر میں چار سے پانچ ایگزیکٹو مجسٹریٹ تعینات کرکے کوڑا پھیلانے والوں کو سزا اور جرمانہ دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ تجویز کے مطابق ایگزیکٹو مجسٹریٹس موقع پر ٹرائل کورٹ کے ذریعے کم سے کم چھ ماہ قید دی جاسکے گی ۔ قانون سازی پر مکمل عملدرامد ایل ڈبلیو ایم سی کے اتھارٹی بننے کے بعد ہوسکے گی ۔
سیکرٹری بلدیات نے کمپنی کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا مسودہ محکمہ قانون کو ارسال کررکھا ہے ۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کوڑا پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے سے شہر کی صفائی میں واضح بہتری آئے گی ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ کوڑا پھیلا کر ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدمات کردہے ہیں ۔