خطرناک ترین سانپ کا زہر کورونا وائرس کا توڑ

2 Sep, 2021 | 12:02 PM

 ویب ڈیسک:  سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ خطرناک اور مہلک ترین سانپ جاراراکا وائپر کا زہر ہی کورونا وائرس کا توڑہے۔

 رپورٹ کے مطابق برازیل میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول کورونا وائرس کے خاتمے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو کے پروفیسر رافیل گیوڈو کا کہنا ہے کہ یہ سانپ کے زہر میں موجودپروٹین  وائرس کا  بھی اہم جزو ہے۔یہ مالیکیول امینو ایسڈ کی ایک چین ہے جو کورونا وائرس کے ایک اینزائم ''پی ایل پرو''کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے جو وائرس کی افزائش کے لیے اور پھر بتدریج اس کے خاتمے کے لئےاہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیپٹائیڈ زہر کی مدد سے لیبارٹری میں تیار کیا جا سکتا ہے اور سانپ کو پالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ریسرچرزجلد اس کا تجربہ انسانی رضا کاروں پر کریں گے۔

جارارہ کیوسیو وائپر کا شمار برازیل کے بڑے سانپوں میں ہوتا ہے جس کی لمبائی زیادہ سے زیادہ چھ فٹ تک ہو سکتی ہے۔ یہ ساحلی اٹلانٹک جنگلات ، برازیل کے علاوہ بولیویا، پیراگوئے اور ارجنٹائن میں بھی پایا جاتا  ہے۔

مزیدخبریں