ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمیز راجہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی متحرک ہوگئے

Rameez Raja
کیپشن: Rameez Raja
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان رمیز راجہ کی مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، رمیز راجہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم ، کپتان بابر اعظم، صوبائی کوچز اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سے ملاقاتیں کیں، چیف سلیکٹر سے ملاقات میں قومی ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا، رمیز راجہ نے سلیکشن کے کچھ امور پر محمد وسیم سے سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈکے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم کی تشکیل کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔

 محمد وسیم کے بعد رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کی اور ان سے ٹیم کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے صوبائی کوچز سے ملاقات میں صوبائی ٹیموں کی تشکیل پر بات چیت کی جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز اور عہدیداروں سے بھی ملاقات میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer