مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری

2 Sep, 2020 | 11:24 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے میں صرف دو روز باقی رہ گئے، سات ستمبر سے معمول کے مطابق مقدمات کی باقاعدہ سماعت ہوگی، پرنسپل سیٹ پر سات ستمبر سے بارہ ڈویژن بنچ جبکہ 26 سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد 7 ستمبر سے 24 دسمبر تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمان خان شامل ہیں۔ ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ منشیات کیس کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر چارجسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن اورڈویژن بنچ نمبرپانچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چوہدری محمد اقبال شامل ہیں۔ ڈویژن بینچ نمبرچھ میں جسٹس چوہدری مسعود جہانگیراورجسٹس شمس محمود مرزا۔ ڈویژن بینچ نمبر سات میں صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سروری چودھری،ڈویژن بینچ نمبرآٹھ میں جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال جبکہ ڈویژن بینچ نمبر9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن اور ڈویژن بنچ نمبر10 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

ڈویژن بینچ نمبر 11 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر، ڈویژن بینچ نمبر12 میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔ تمام ڈویژن بنچزپیر سے جمعرات تک سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں