ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا

برطانوی یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک ( زین مدنی ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری المعروف جے پلفری نے اسلام قبول کرلیا۔

نو مسلم یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر میں مسلمان ہوگیا کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کسی کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن میرے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے سفر سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ جے پلفری نے کہا کہ میرا لیے یہ ضروری ہے کہ میں اسلام کا پیغام سب کے سامنے لاوں جو واحدانیت، محبت اور امن کا پیغام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل انہوں نے ترکی کی سلیمانیہ مسجد کا دورہ کیا اور آخر کار اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ 07 منٹ اور 25 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں انہیں استنبول کی سلیمانیہ مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یوٹیوبر نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سارے لوگ آج بھی اسلام کی اصل بنیادوں پر تنقید اور غلط فہمی رکھتے ہیں جبکہ اسلام امن، یکجہتی، اتحاد اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں جے پلفری نے تمام چاہنے والوں اور حمایت کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ جے پلفری برطانیہ کے مشہور و معروف یوٹیوبر ہیں جن کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔