ایل ٹی سی کےچیئرمین،سی ای او کے مابین سرد جنگ،اصل معاملہ سامنے آگیا

2 Sep, 2020 | 03:29 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان علیم)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اختیارات کی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئی، چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق کا نامناسب رویہ ، مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی نہ کرنے پر سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور کو شو کاز نوٹس ، مریم خاور نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہو سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ٹی سی میں اختیارات کی جنگ سے کمپنی کی کارکردگی متاثر ہونے لگی، چیئرمین، سی ای او کے مابین سرد جنگ کی اندرونی کہانی سٹی 42 سامنے لے آیا، چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق نے نامناسب رویے پر سی ای او کو شوکاز جاری کر دیا جس کے مطابق مریم خاور نے غیر قانونی طور پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے کمرے میں آڈیو ریکارڈ ڈیوائسز لگائیں۔

ایل ٹی سی کا مختلف ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات پر مریم خاور نے ٹال مٹول سے کام لیا اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا،جبکہ چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے کہ سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور کا رویہ بھی نامناسب ہے ، شو کاز نوٹس جاری ہونے پر سی ای او لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو مراسلے میں تمام مسائل سے آگاہ کر دیا اور کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں, چیئرمین کو شوکاز جاری کرنے کا اختیارنہیں،مجھے اور میرے عملے کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہراساں کرنے سے کمپنی کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

شہر میں ایل ٹی سی تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکی، 19روٹس بند ہونے سے شہریوں نے حکمرانوں پر سخت تنقید کی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی انتظامیہ اور آپریٹرز کی مبینہ ملی بھگت سے تمام بسوں میں کچھ ناکارہ ، کچھ کے آپریٹرز کے ساتھ معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے بند کر دی گئیں ۔

مزیدخبریں