یونیورسٹیز میں داخلوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں

2 Sep, 2020 | 02:53 PM

M .SAJID .KHAN

( اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے سنڑلائزڈ داخلہ پالیسی جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرزمیں داخلوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا، بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئےسنڑلائزڈداخلہ پالیسی جاری کردی گئی،بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئےسنٹرلائزڈمیرٹ تشکیل ہوگا.

یونیورسٹیزداخلوں کے لئےایک ہی پراسپکٹس جاری کرنےکی پاپندہوں گی،طلباءکومختلف شعبوں میں داخلوں کے لئےترجیحی فہرست کی نشاندہی کرنا ہوگی،امیدواروں کو5ڈیپارٹمنٹ کوترجیحات میں شامل کرنےکا آپشن دیاجائےگا،تمام شعبوں کےمعیار،ضوابط مرتب کرکےیونیورسٹی کوجمع کرائیں گے۔

علاوہ ازیں ہائرایجوکیشن یونیورسٹیوں کو ایڈمیشن سسٹم کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گا،تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ریکٹرز کو نئی پالیسی جاری کر دی۔
 دوسری جانب   پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات کے تحت یکم ستمبر سےماسٹرز ڈگری کےامتحانات میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا،امیدوار سنگل فیس 4090 روپےکےساتھ اپنی رجسٹریشن 3 دسمبر تک کراسکتے ہیں،یونیورسٹی نےپرائیویٹ امیدواروں کے لئے13 مضامین کے نام بھی جاری کر دیئےہیں، جن میں اردو، انگریزی، اسلامیات، پنجابی، سیاسیات، تاریخ، ریاضی اورعربی کے مضامین شامل ہیں۔

مزیدخبریں