ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے:والٹن روڈ پر یوٹرن کا ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ،فیس کی عدم ادائیدگی پر30املاک سیل

ایل ڈی اے:والٹن روڈ پر یوٹرن کا ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ،فیس کی عدم ادائیدگی پر30املاک سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے کا والٹن روڈ پر پیکجز مال کے سامنے سات کروڑ کی لاگت سے یوٹرن بنانے کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ ، یوٹرن پر شہریوں کو سگنل سے قبل فیروز پور روڈ پر واپس مڑنے کی اہم سہولت بھی میسر آئے گی، ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ فور کی کارروائی ، سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر تیس سے زائد املاک سربمہر کردیں۔


لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے سات کروڑ کی لاگت سے پیکجز مال کے سامنے یوٹرن بنانے کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یوٹرن پر شہریوں کو سگنل سے قبل فیروز پور روڈ پر واپس مڑنے کی اہم سہولت بھی میسر آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے یوٹرن کا ٹینڈر بائیس ستمبر تک کھولے گا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ چیف انجینئر ایل ڈی اےحبیب الحق رندھاوا کے مطابق جدید یوٹرن کی تعمیر سے والٹن روڈ پر ٹریفک کے بہاو میں آسانی ہوگی۔


دوسری جانب ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نےجوہرٹاون مجں کارروائی کرتےہوئےدکان نمبرچھ آر ون پر قائم ورکشاپس سربمہر کردیں،اٹھائیس آرون پر سبحان موٹرز،بتیس آر ون پر راجپوت ٹائرز کو سربمہر کردیا گیا،آٹھ او اٹہتر آر ون پر کپس اکیڈیمی ،مدنی سٹیل کرافٹ کوسربمہرکیا،پلاٹ نمبر880,881 آر ون پر پنجاب سیمنٹ سٹور،سات بلاک جی پرآئیڈیل شاپنگ مال،بانوے بلاک جی پرلئیر کلب اورپلاٹ نمبر71,72 بی پر ایونٹ ہال کوسربمہرکردیا گیا،غوثیہ ملک شاپ،بسمہ اللہ پکوان،ہائی کلاس کارز،کپس سکول،جیسمین فارمیسی،مائی سکول،لاہور گیریژن سکول،الجنت میرج ہال،قصر جمال،سپرٹ سکول اورآرٹ گیلری کوبھی سربمہر کردیا،ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فوراظہرعلی نے کارروائی کی نگرانی کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرریکوری رائے جہانگیر اورعملہ بھی ہمراہ تھا۔


ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ فورنےکچا جیل روڈ فلائی اوور کےگرد غیر قانونی تعمیرات مسمارکردیں۔غیر قانونی دکانوں اور شٹرز کو گرادیا گیا،پلرز پر زیر تعمیرعمارت اور شٹرز کو بھی مسمار کردیا گیا،ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ اظہرعلی نےڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑکی ہدایت پر کارروائی کی جبکہ پولیس اورعملہ بھی موجود تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer