(حسن علی)شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا جبکہ فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث انڈے 2 روپے فی درجن مہنگے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سرکاری نرخ نامے میں زندہ مرغی تین روپے کمی کے بعد 108 روپے جبکہ برائلرگوشت 4 روپےکمی کے بعد 157 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی، فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ کر دیا گیا اور فارمی انڈے دو روپے اضافے کے بعد 126 روپے فی درجن مقرر کر دئیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر میں زندہ مرغی پانچ روپے کمی کے بعد 111 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161روپے فی کلو مقرر تھی جبکہ فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا تھاجس پر فارمی انڈوں کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد 124 روپے فی درجن مقرر ہوئی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہونے پر زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلو فروخت ہوئی تھی اورمرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161 روپے فی کلو مقرر تھا،برائلر کی رسد میں کمی پیشی پر قیمت میں اتار چڑھاو ہور ہا ہے۔