(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کے لباس پر تنقید کرنے والے صارفین کو اداکارہ نے جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں،پاکستان میں جو مقبولیت ان کو ملی کسی اور ملک میں شاید نہیں ملی کیونکہ وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور پاکستانی کمرشل میں بھی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کے لباس کے بارے ان کے ایک مداح نےاپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم حلیمہ باجی کو ایسے لباس نہ پہنو۔ اچھا نہیں."
ترک اداکارہ نے سوشل میڈیا صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھ کہ"میں آپ کو تھوڑا سا مشورہ دوں۔ میرے پیچھے نہ آئیں شکریہ۔
ترک اداکارہ نےحال ہی میں تیراکی کے لباس میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر انہوں نے تبصروں کے سیشن کو بند کیا، اسراء بلجیک کی یہ تصویر سامنے آنے پر پاکستانی مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیاتھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسراء کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک پارٹی کے دوران ترک گانے کی دھن پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔