نوجوان نے خود لٹنے کے بعد 7 افراد سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے

2 Sep, 2020 | 01:00 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:نوجوان نے خود لٹنے کے بعد  7 افراد سے 12 لاکھ روپے  لوٹ لئے۔

معروف ای کامرس ویب سائٹ ’ او ایل ایکس‘ پر ایک نوسرباز کے ہاتھوں لٹنے کے بعد نوجوان خود نوسرباز بن گیا اور وہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے 7لوگوں سے 12لاکھ بھارتی روپے ہتھیا لیے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بنگلور کے رہائشی اس نوجوان کانام منجوناتھ این تھا جس نے او ایل ایکس پر ایک سیکنڈ ہینڈ موبائل فون خریدنا چاہا اور 5ہزار بھارتی روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس نوسرباز نے منجوناتھ سے 5ہزار ہتھیانے کے لیے جو طریقہ استعمال کیا تھا، منجو ناتھ نے خود اسی طریقے سے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ 7لوگوں کو لوٹنے کے بعد بالآخر ایک شخص نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس آخری شخص سے منجو ناتھ نے ایک ہنڈائی کار فروخت کرنے کے بہانے ساڑھے 4لاکھ بھارتی روپے لوٹے تھے۔

اس نے متاثرہ شخص دھنش ڈی سے رقم لے لی اور اسے گاڑی 24اگست کو دینے کا وعدہ کر لیا اور پھر حسب معمول دھنش کے ساتھ رابطہ ختم کر دیا۔پولیس نے منجوناتھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ہنڈائی گاڑی، دو موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کر لی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ منجوناتھ اس سے قبل بنگلور میں پھول فروخت کیا کرتا تھا۔

مزیدخبریں