ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر عاشق نامراد نے سرعام محبوبہ کی درگت بناڈالی

شادی سے انکار پر عاشق نامراد نے سرعام محبوبہ کی درگت بناڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیار ،محبت اور شادی کا جھانسہ دے کر بے وفائی عام رواج بن چکا ہے،یہ صرف ایشیائی ممالک میں ہی نہیں ہوتا پوری دنیا میں ایسا ہونے لگا ہے ایسے عالمی وبا کہیں تو درست ہوگا۔

امریکہ میں ایک آدمی نے شادی سے انکار کرنے پر اپنی محبوبہ کو بیچ چوراہے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔نجی ویب سائٹ  مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وشیٹا فالز کے رہائشی اس 45سالہ آدمی کا نام رابرٹ کلیرنس نوبل ہے جو اپنی محبوبہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے خاتون کو شادی کی پیشکش کی جس پر خاتون نے انکار کر دیا۔ 

 
خاتون کا انکار سنتے ہی رابرٹ آپے سے باہر ہو گیا اور وہیں سڑک کنارے اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو جسم پر کئی شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے منہ، بائیں کلائی، کندھوں اور گھٹنوں پر زخم آئے اور اس کا چہرہ لہولہان ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ کئی ماہ سے رابرٹ کے ساتھ تعلق میں تھی اور اس کے ساتھ اسی کے گھر میں رہ رہی تھی۔ تاہم جس طریقے سے اس نے شادی کی پیشکش کی، اس نے انکار کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer