ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے حیائی کے پانچ ذرائع بند

بے حیائی کے پانچ ذرائع بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے بے حیائی کے پانچ ذرائع بند کردئیے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ’ ٹنڈر‘ اور ’سے ہائے‘ سمیت پانچ ڈیٹنگ ایپس اور لائیو اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پابندی لگا دی۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشنز کے غیر اخلاقی، غیر مہذب اور منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

 
 
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسز کا جواب نہیں دیا لہٰذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی و غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔

یاد رہے پی ٹی اے نے اس سے قبل پب جی پر بھی پابندی عائد کردی تھی ، یو ٹیوب،فیس بک ،ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو بے حیائی سے متعلقہ مواد ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer