سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

2 Sep, 2020 | 11:41 AM

M .SAJID .KHAN

( شہزاد خان ابدالی ) بدھ کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا، صرافہ بازاروں میں سونا 1400 روپے مزید سستا ہوگیا۔ خواتین صارفین اور جیولرز نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شہر کے صرافہ بازاروں میں 1400 روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 800 روپے کا ہوگیا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالرکمی کے بعد فی اونس سونا 1951 ڈالرکا ہوگیا۔

شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے سونا مزید سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا سستا ہونے سے اسکی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اور خواتین سونے کی خریداری کی جانب راغب ہونگی جبکہ خواتین صارفین کہتی ہیں کہ اب بھی سونا بہت مہنگا ہے اس کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔

 گزشتہ دنوں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ تھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونا 1 ہزار روپے سستا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے کی سطح پر دیکھا گیا اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 616 روپے کی سطح پر رہی اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 725 روپے رہی اسی طرح عالمی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں 35 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1938 ڈالر کا رہا جبکہ 20 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 1400 روپے کی رہی۔

قبل ازیں  لاہور کےصرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپے گا اضافہ ہوا تھا جس سے صرافہ بازاروں میں سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہونے پرخالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17ہزار روپے کا ہوگیاتھا اور 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے کاتھا۔


 

مزیدخبریں