بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

2 Sep, 2020 | 11:36 AM

Azhar Thiraj
Read more!

قیصر کھوکھر : بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی اکھاڑ پچھاڑ،صوبہ بھر میں متعدداعلیٰ افسران اِدھراُدھر کر دیئے گئے ۔


پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی نوٹیفکیشن کےمطابق ڈی سی سیالکوٹ ناصر محمود بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ذیشان جاویدکوڈی سی سیالکوٹ تعینات کردیاگیاہے۔ ڈی سی گجرات ڈاکٹرخرم شہزادکو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔محمد سیف انورجپہ کو ڈی سی گجرات تعینات کردیا گیا ہے، ڈی سی منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیاہے۔ طارق علی بسراکوڈی سی منڈی بہاؤ الدین تعینات کردیا گیاہے۔ ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیرکواوایس ڈی بنا دیا گیاجبکہ عمرجاوید کوڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیا گیاہے۔

اویس مشتاق کو ڈی سی ساہیوال کا اضافی چارج سونپ دیا گیاہے جبکہ ندیم الرحمان کو سیکرٹری ہیومن رائٹس تعینات کیا گیاہے۔وقاص علی محمود کو سیکرٹری آئی اینڈسی لگادیاگیاہے،محمدمسعودمختارکی خدمات پی اینڈڈی کےحوالےکردی گئی ہیں۔ کمشنرملتان ڈویژن شان الحق کواوایس ڈی بنا دیاگیاہے۔جاویداخترمحمودکوکمشنرملتان تعینات کردیا گیا اورسیکرٹری پراسیکیوشن نبیل جاوید چیف اکنامسٹ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم سرور کو سیکرٹری پراسیکیوشن تعینات کرکےعلی بہادر کو سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی کااضافی چارج دے دیا گیاہے جبکہ علی بہادر سیکرٹری پاپولیشن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم کے دورہ لاہورکے بعد پنجاب پولیس میں سی سی پی او لاہور سمیت بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کردیے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عمر شیخ کو نیا سی سی پی او تعینات کر دیا گیا جب کہ ذوالفقار حمیدکو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز  پنجاب اور بلال صدیق کمیانہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز لاہور کا دورہ کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  وزیر اعظم سے ملاقات کی ،صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔

مزیدخبریں