رانا ثنا اللہ کا کیمپ جیل میں مکمل طبی معائنہ

2 Sep, 2019 | 09:42 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) ڈاکٹرز کے چار رکنی پینل نے کیمپ جیل میں دو گھنٹے رانا ثنا اللہ کا چیک اپ کیا، گھر کے کھانے کا فیصلہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

عدالتی احکامات پر کیمپ جیل میں سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کا مکمل چیک اپ کیا گیا، جس میں مکمل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کی موجودگی میں پروفیسرڈاکٹراحمد نعمان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حامد خلیل، ماہر غذائیات سیمہ امداد اور ڈاکٹر فواد رندھاوہ نے چیک اپ کیا۔

ڈاکٹر کی جانب سےجیل حکام کو رانا ثنا االلہ کی صحت کے حوالے سے رپورٹس آنے کے بعد آگاہ کیا جائے گا جبکہ گھر کے کھانا کا فیصلہ بھی ڈاکٹرز کی تجاویز کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں