پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ

2 Sep, 2019 | 04:55 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: پی ٹی آئی پنجاب کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب کے دفتر میں بلانا مہنگا پڑ گیا، قیادت نے پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے کیا جارہا ہے، اعجاز چودھری سمیت پارٹی عہدے ختم کردیئے جائیں گے جبکہ پنجاب کو چار ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویزبھی زیرِغور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے وزیراعلی عثمان بزدار کوپارٹی سیکرٹریٹ بلوانے کا سخت نوٹس لیا ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اراکین اس بات پر برہم ہیں کہ وزیراعلی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کیوں بلوایا گیا اور پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو بھی بار بار اسمبلی سیکرٹریٹ آنے کا کیوں کہا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کے رویے کے خلاف کورکمیٹی میں شکایات کی گئیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سازی ختم کردی جائے گی اور اسے چار ریجنز میں تقسیم کر دیا جائے جس کیلئے پارٹی کے آئین میں ایک مرتبہ پھرترمیم کی جارہی ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہےکہ اعجاز چودھری آج وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔ 

مزیدخبریں