ڈبل سواری پر پابندی عائد

2 Sep, 2019 | 04:09 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے9 اور10 محرم الحرام کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے نویں اوردسویں محرم الحرام کولاہورسمیت صوبے بھرمیں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بچے، بوڑھے اورخواتین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے ا ور پکڑے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

ڈبل سواری پر پابندی صرف 2 روز کیلئے نافذ کی گئی ہے جبکہ 11محرم الحرام کو یہ پابندی ختم ہوجائے گی، محکمہ داخلہ حکام کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا مقصدامن وامان کی صورتحال کویقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں