وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے

2 Sep, 2019 | 12:08 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، وزیر اعظم انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کے علاوہ وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بھی ملاقات  کریں گے،  صوبائی کابینہ کے وزرا کی کارکردگی بنیاد پر قلمدان تبدیلی پر بھی مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ  لاہور میں صوبائی وزرا کی کارکردگی  کی بنیاد  پرقلمدان تبدیل کرنے پربھی مشاورت ہوگی,  وزیر اعظم انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں صحافیوں سے بھی گفتگو کریں گے، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے، پنجاب کابینہ کی کارکردگی کےمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم کومحرم الحرام میں امن وامان کےانتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں