ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کےحکم پربازیاب ہونے والے18 بھٹہ مزدوررہا

ہائیکورٹ کےحکم پربازیاب ہونے والے18 بھٹہ مزدوررہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے اٹھارہ بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا، رہا ہونے والوں میں پانچ مرد، چارخواتین اور نو بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چودھری مشتاق احمد نے شہری مقبول احمد کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی بیلف ظفر اقبال نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت پیش کیا، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پھولنگر کے علاقہ میں بھٹہ مالک رانا زوہیب نے اس کے عزیز و اقارب کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔

 سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دی جاتی جبکہ جبری مشقت لی جا رہی ہے، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے، بھٹہ مالک کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مزدوروں نے کام کرنے کیلئے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے۔

تمام مزدور معاہدے کے مطابق کام کر کے اجرت لے رہے ہیں، جبری مشقت کا الزام درست نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer