سیکرٹری بہبودآبادی محمد حسن اقبال کے وارنٹ گرفتاری معطل

2 Sep, 2019 | 11:02 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری بہبودآبادی محمد حسن اقبال کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، ہائیکورٹ نےسیکرٹری بہبودآبادی محمد حسن اقبال کےوارنٹ گرفتاری معطل کردئیے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے سیکرٹری بہبود آبادی کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، حکومت کی جانب سےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نےموقف اختیارکیا کہ محکمہ بہبودآبادی میں فرزانہ بشارت ڈیلی ویجیز کی بنیاد پردوہزارگیارہ میں بھرتی ہوئیں۔

مستقل ہونے کے معیار پر پورانہیں اترتی تھیں، حکومتی پالیسی کے مطابق پورا نہ اترنے کے باوجود لیبر کورٹ گوجرانوالہ نے مستقل کرنے کا حکم دیا، لیبر ایپلٹ  ٹریبونل نے بھی لیبرکورٹ کے فیصلے کوبحال رکھا، محکمہ بہودآبادی نے لیبرکورٹ کے فیصلےکو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ ہائیکورٹ میں محکمے کی اپیل ابھی زیرالتواء ہے، لیبر کورٹ نے حکم پر عملدرآمد نہ ہونےپروارنٹ جاری کردیئے۔

حکومت پنجاب کے وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت لیبر کورٹ کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، عدالت نے سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری بہبود آبادی کہ جاری کیے گئے ورانٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں