قومی ٹیم کےسابق کپتان مصباح الحق ایک بار پھر"ان ایکشن"

2 Sep, 2018 | 07:56 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

ساہی علی :ڈومیسٹک کرکٹ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش،قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور قائد اعظم ٹرافی کا میچ دیکھنے ایل سی سی اے گراونڈ پہنچ گئے،جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی کرکٹ کھیلنےکی پیاس ابھی بھی باقی۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ایل سی سی اے گراونڈ میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں لاہور وائٹس اور سوئی ناردرن گیس کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ گرم موسم میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بحال رکھنے کے لئے محنت کرنا ہو گی ۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق میں بھی کرکٹ کی لگن باقی ہے، سابق کپتان سوئی ناردرن کے میچ کے دوران ایل سی سی اے گراونڈ پر بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے ،پریکٹس کے بعد مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ بیٹنگ کے حوالے سے طویل گفت و شنید کی۔

مزیدخبریں