عمراسلم :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کاکہناہےکہ این اے 131میں ری کاونٹنگ ہمارا حق تھا جسکی اجازت نہیں ملی،ووٹ کو عزت دلوا کر رہیں گے ،ہم اس بارووٹ خریدنےنہیں دینگے۔
والٹن میں لیگی کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ دوہفتوں میں تحریک انصاف کی حکومت کو روزانہ شرمندگی ہوتی ہے،انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں نالائق شخص کو وزیراعلی بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کررہے ہیں ، پی ٹی آئی کو حکومت سنبھالے ہوئے چودہ دن ہوگئے، ہر روز نالائقی دکھائی جارہی ہے اور وزرا ءگالیاں نکال رہے ہیں۔
ان کامزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شہریوں کو سڑکوں پر مار رہے ہیں ،کل این اے131 میں امتحان ہے،تحریک انصاف نے پہلے بھی ووٹ خریدے تھے ،مرکزی اور صوبائی حکومت نقب لگانے کی کوشش کررہے ہیں ،جو کرنے نہیں دینگے ۔