پاکستان کا اگلا صدر کون ہوگا؟ قمر الزمان کائرہ نے بتا دیا

2 Sep, 2018 | 03:41 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن سے زیادہ بہترین صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا، امید ہے فضل الرحمان ہمارے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن سے زیادہ بہترین صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا لیکن ان کے نام پر صرف کچھ جماعتوں کو اعتراض ہے، اعتزاز احسن ہی پاکستان کے اگلے صدر ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صدر کا عہدہ اب بڑے اختیارات کا حامل نہیں، اعتزاز  احسن کے صدر بننے سے اس عہدے کو چار چاند لگ جائیں گے۔

مزیدخبریں