(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم کا چلانے کا فیصلہ، کہتے ہیں کہ عوام کی ایک ایک پائی کی حفاطت حکومت کی ذ مہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم کا آغاز با اثر اور طاقت ور لوگوں سے کیا جائے گا، اس دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بلا امتیاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔ تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالا دستی ہی ہمارا کا منشور ہے۔