ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کا فیصلہ

2 Sep, 2018 | 01:23 PM

Sughra Afzal

(بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد  کی زیر صدارت  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجلاس میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اس دوران کہا گیا کہ پنجاب کے پسماندہ 19 اضلاع میں بھی ہیلتھ انشورنس سکیم کےاجراء کی منظوری دی جائے گی۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جلد کاغذی کارروائی مکمل کی جائے تاکہ صوبائی کابینہ کی جانب سے منظوری دی جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، محکمہ صحت میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں