ٹائی فون کرتھون کے باعژ تائیوان میں کاروبارِ حیات بند، ایک شخص ہلاک

2 Oct, 2024 | 11:51 PM

سٹی42:  تائیوان میں ٹائیفون کرتھون کے لینڈ فال سے پہلے شدید موسم سے ہونے والے حادثات میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تائیوان میں کاروبارِ حیات بدھ کے روز بند ہو گیا جب اس نے طوفان کا سامنا کرنے کی تیاری شروع کی تو سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں اور دفاتر، سکول اور مالیاتی بازار بند ہو گئے۔ 

جنوبی علاقوں، خاص طور پر Kaohsiung اور Tainan میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کچھ علاقوں میں 800mm تک بارش ہو سکتی ہے۔

کرتھون ٹائیفون تائیوان کے ساحل تک پہنچنے سے پہلے قدرے کمزور ہو چکا ہے لیکن پھر بھی یہ ایک طاقتور کیٹیگری 3 کا طوفان ہے جس کی ہوا ؤں کی رفتار 173 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور  209 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

امکان ہے  کہ یہ سمندری طوفان تائیوان کے جنوب مغربی پورٹ سٹی کوؤشیئونگ Kaohsiung سے ٹکرائے گا۔

 تائیوان میں بدھ کے روز طوفان سے متعلق پہلی موت دیکھی  گئی جب ہوالین میں ایکعمر رسیدہ شہری ایک درخت سے گرا۔ اس سے قبل شمالی فلپائن میں کرتھون کی ہواؤں کے زیر اثر  شدید بارش کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس  ٹائی فون کے شمال کی طرف بڑھنے کی رفتار صرف 8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہونے کے سبب، کرتھون کے ساحلی علاقہ سے ٹکرانے کا عمل تاخیر کا شکار ہے، لیکن اس کے بیرونی بینڈ پہلے ہی جنوبی تائیوان میں بارش اور ہوا کے جھونکے کا باعث بن رہے ہیں۔

تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا کہ "یہ [کرتھون] تباہ کن نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہے۔"

مزیدخبریں