سپریم کورٹ بار کےانتخابات قریب ،انتخابی سرگرمیوں میں تیزی

2 Oct, 2024 | 11:42 PM

ملک اشرف: سپریم کورٹ بار کےسالانہ انتخابات قریب آتے ہی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ۔

وکیل رہنما حفیظ الرحمٰن چوہدری نے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاکےاعزازمیں ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔ وکلاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔سپریم کورٹ بار کےانتخابات 31 اکتوبر کوہوں گے۔اس سلسلے میں امیدواروں کےاعزازمیں تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔ سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اور سابق صدرہائیکورٹ بار حفیظ الرحمٰن چوہدری نےمیاں رؤف عطاکےاعزازمیں تقریب سجائی۔صدارتی امیدوار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حفیظ الرحمٰن چوہدری کے اعزازمیں فور پوائنٹ  نجی  ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ وکلاء رہنماؤں نے بھرپورحمایت کےعزم کااظہارکیا ۔

تقریب میں احسن بھون،کلیم خورشید،مسعودچشتی،اکبرعلی ڈوگر ،طاہرنصراللہ وڑائچ شریک ہوئے۔ ذوالفقار بخاری ،منیر حسین بھٹی،چوہدری اسحاق ، وجہہ اللہ ،خواجہ محسن عباس ،لبیب ظفر نےشرکت کی۔ساجد بشیر شیخ ،عارف اعوان ،اویس احمد قاضی ، عارف چوہدری ،ثاقب اکرم گوندل ،سعید انصاری شریک ہوئے۔رانا اعجاز احمد خان ، ارشد جہانگیر ،چوہدری تنویر اختر ،رائے بشیر احمد،وسیم بدھر ،امجد اقبال ، رائے عثمان ، عثمان غنی سمیت دیگر وکلاشریک تھے۔

مزیدخبریں