ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے باغبانپورہ میں شہری فیاض حسین کے قتل کیس کافیصلہ سنا دیا ،عدالت نے عدم ثبوت پر سزائے موت کے قیدی محمد امتیاز عرف لنگڑا کو بری کردیا
جسٹس شہرام سرورچودھری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے امتیازعرف لنگڑا کی اپیل پر سماعت کی،باغبانپورہ پولیس نے یکم مارچ دوہزارسترہ میں فیاض حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں انوراور شہباز کو نامزد کیاگیا، پولیس نے ان کو بیگناہ قراردیا، پولیس نے تیتمہ بیان میں امتیازعرف لنگڑا کو نامزد کیا، سیشن کورٹ نے انور اور شہبازکوبری جبکہ محمد امتیاز کو سزائے موت سنا دی، گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی،
وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا امتیازعرف لنگڑا کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے، سرکاری وکیل کی جانب سے مجرم کی سزائے موت کیخلاف بریت اپیل کی مخالفت کی، لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا، دو رکنی بنچ نے بریت اپیل منظور کرلی، عدالت نے مقدمہ کے7 سال بعد قیدی کو بری کیا، سزائےموت کا قیدی اس وقت سنٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں ہے۔