ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کا نورخان بیس پر پُرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق انور ابراہیم اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ دورے کے دوران پاک ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت سےمتعلق بھی اہم پیش رفت ہوگی۔
ملائیشین وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔