ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ ، لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

 بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ ، لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر  لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان کو انسانی سمگلنگ ،انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔
کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان محمد تنویر اور سلیم اللہ گرفتار ہوگئے ۔ ملزمان نے شہریوں کوبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائےتھے ۔ ملزم تنویر نے شہری کو جرمنی ملازمت کی غرض سے 14 لاکھ 30 ہزار وصول کئے۔ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ملزم سلیم اللہ نے شہری کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کیلئے21 لاکھ روپے وصول کئے۔ 

ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،