سٹی42: پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں فارن آفس کے ترجمان نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دے رہے ہیں کہ امن کو ترجیح دی جائے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزیاں کرہا ہے۔ اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔ اسرائیل علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ لبنان پر حالیہ حملے نے کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ حملوں بے گناہ شہریوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ کہ تناؤ میں کمی کے لیے کردار ادا کرے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتا ہے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔ پاکستان لبنان کی خودمختاری کے تحفظ اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بھی سلامتی کونسل سے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا ضامن ہے۔