گلیلی پر دن میں دو مرتبہ راکٹوں کی بارش، شمالی اسرائیل میں دن بھر میں 240 راکٹ گر گئے

2 Oct, 2024 | 10:33 PM

Waseem Azmet

سٹی42:    لبنان سے شمالی اسرائیل کے علاقہ  مغربی گلیلی میں 30 راکٹ فائر کئے گئے، جس کے بعد  بدھ کے روز لبنان سے اسرائیل مین فائر کئے گئے تاکٹس کی کل تعداد 240 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، آج لبنان سے شمالی اسرائیل پر 240 سے زیادہ راکٹ داغے گئے ہیں۔  اسرائیل کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے، مغربی گلیلی پر 70 راکٹ فائر کیے گئے تھے، جو کھلے علاقوں میں گرے۔ 

IDF کا کہنا ہے کہ آج شام اویویم پر دو مزید راکٹ فائر کیے گئے، جو کھلے علاقوں میں ہی گرے۔  اس کے بعد رات 8 بجے  آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ مغربی گلیلی میں مزید 30 راکٹ فائر کیے گئے، جو تمام کھلے علاقوں پر گرے۔

اس دوران طبی  امدادی کارکنوں نے بتایا کہ مغربی گلیلی پر حملوں کے دوران شیشے کے ٹکڑے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دیگر زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں