علی ساہی: پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل نے 10اسینئیر پولیس افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے آج جاری کئے احکامات کے مطابق کامران عامر خان کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کیا گیا ہے اور طارق محبوب کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
غلام عباس کو ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کردیاگیا۔ عثمان منیر سیفی ایس پی انویسٹی گیشنزسیالکوٹ، محمد ضیاالحق ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد ، عابد حسین ظفر ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد بن گئے ہیں۔ آئی جی کے احکامات کے مطابق عاصم افتخار ایڈیشنل ڈائریکٹرسنٹرل ون ایس پی یوپنجاب لاہور تعینات ہو گئے ہیں اور نعیم عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹرسنٹرل ٹو ایس پی یوپنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
فیصل سلیم کو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم اور خالد محمودتبسم ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان تمام تقرریوں کا نوٹیفیکیشن ہو چکا ہے۔