جوہر ٹاون سی بلاک فاروق اعظم سٹریٹ کا سیوریج  نظام  جواب دے گیا

2 Oct, 2024 | 10:24 PM

فاطمہ خان : جوہر ٹاؤن سی بلاک فاروق اعظم سٹریٹ کا سیوریج کاناقص نظام شہریوں کے لیے  پریشانی کا باعث بننے لگا 
تالاب کا منظر پیش کرتی سڑک مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے  گندے پانی میں سے گزرنے کی وجہ سے جلدی امراض پھیل رہے ہیں ۔مچھروں کی بہتات ،بدبو اور تعفن سےبیماریاں پھیل رہی ہیں،حکومت ملیریا اور ڈینگی ختم کروانے کے لیے کوشاں ہے مگر  جب تک سیوریج نظام  خراب رہیں گے یہ بیماریاں ختم نہیں ہوں گی ۔ انتظامیہ فوری نکاسی کے اقدامات اور سیوریج کانظام ٹھیک کرائے

مزیدخبریں