رومیل الیاس: والٹن ، اقبال پارک کے مکینوں کودیرینہ سیوریج مسائل کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔تباہ حال گلیاں، کھلے مین ہولز علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔
والٹن کے علاقہ اقبال پارک کےمکینوں کودیرینہ سیوریج مسائل کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔۔اقبال پارک والٹن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے سیوریج مسائل کا سامنا ہے ۔کھلے مین ہولز سے دن رات سیوریج پانی کا اخراج جاری رہتا ہے۔ سیوریج پانی جمع ہونے سے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،جس سے آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گندگی اور بدبو نے ماحول تعفن زدہ کر رکھا ہے ، سانس لینا بھی محال ہے۔ اقبال پارک کے مکینوں نے شکوہ کیا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مسائل حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔