ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کیوں سراپا احتجاج ہیں؟

ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کیوں سراپا احتجاج ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس:ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کابرطرفی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے کہا کہ کئی سالوں سے کام کرنیوالے ملازمین کو انتظامیہ بغیر نوٹس نوکریوں سے فارغ کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ۔

پریس کلب کے سامنے ایل ڈبلیو ایم سی کےسینٹری ورکرز نے نوکریوں سے برطرفی کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔مظاہرین کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ڈبلیو ایم سی افسران نے محنت کش مزدور طبقے پر ظلم برپا کر رکھا ہے۔ دس ، دس سال سے کام کرنے والے انسورس ملازمین کو بغیر نوٹس نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ کئی ملازمین کو چھ، چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ آج بھی ملازمین کو 25،25 ہزار تنخواہ ادا کی جا رہی ہے ۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب او ر دیگر متعلقہ حکام افسران کے ظلم کا نوٹس لینے اور کم از کم اجرت 37ہزار کی ادائیگی یقینی بنا ئے جانے کا مطالبہ کیا۔