رومیل الیاس:سسرالیوں نے بیوہ خاتون سے مال مویشی ، زمین اور نقد رقم ہتھیا لی ، خاتون انصاف کے لیے دربدر پھرنے لگی
سسرالیوں کے ظلم کا شکار قصور کی رہائشی بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر کی وفات کے بعد سسرالیوں نے مال مویشی،زمین اور نقد رقم ہتھیا لی۔کھڈیاں خاص قصور کی رہائشی بیوہ خاتون رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ شوہر کی وفات کے بعد سسرالیوں نے مال مویشی چھین لئے ،زمین پر قبضہ کر لیا اور گھر پڑی نقد رقم بھی ہتھیا لی ۔اپنے یتیم بچوں سمیت در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو ں ۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں خاص قصور کو درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔۔تھانہ کھڈیاں خاص پولیس ملزمان سے ساز باز کر کے مجھے انصاف فراہم نہیں کر رہی، جس سے دلبراشتہ ہو کر لاہور پریس کلب پہنچی ہوں۔۔متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب میرے ساتھ ہونیو الے ظلم کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔