ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا  کو 8 واٹر  ٹینکس  کی تعمیر کی منظوری مل گئی 

 واسا  کو 8 واٹر  ٹینکس  کی تعمیر کی منظوری مل گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:واسا کی شہر میں مزید نو واٹر ٹینک بنانے کے منصوبے میں بڑی کامیابی  ملی ،آٹھ واٹر ٹینکس کی تعمیر کیلئے ایڈمنسٹریٹو منظوری مل گئی ۔
سیکرٹری ہاوسنگ کی سربراہی میں ڈی ایس سی نے آٹھ واٹر ٹینکس کی خصوصی منظوری دیدی۔ واسا پانچ ارب چالیس کروڑکی لاگت سے شہرمیں نومقامات پر زیرزمین واٹر ٹینکس بنائے گا۔ واسا کو 9 میں سے صرف ایک واٹر ٹینک کی لاگت زیادہ ہونے پر منظوری پی اینڈ ڈی سے لینا ہوگی۔ منظورشدہ واٹرٹینکس پر چند دنوں میں کام مکمل کرکے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے۔

تریسٹھ کروڑ سے زائد ریلوے اسٹیشن پارک، باسٹھ کروڑ سے زائد فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ علامہ اقبال ٹاون کے واٹر ٹینک کی منظوری دیدی گئی۔ ستاون کروڑ ٹکا چوک، ساٹھ کروڑ رسول پارک، تینتالیس کروڑ سے زائد کریم پارک کے واٹرٹینک کی منظوری ملی۔ انچاس کروڑ سے زائد کوپرروڈ، سینتالیس کروڑ سے زائد گارڈن ٹاون، ستاون کروڑ سے زائد وارث روڈ کے واٹرٹینک کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے ایڈمنسڑیٹومنظوری کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔