ویب ڈیسک : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔
مولانا فضل الرحمان اور اسحاق ڈار کی ملاقات وزارت خارجہ میں ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی ۔