درنایاب: ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن ہوا۔ مارکیٹ میں قائم سرکاری حدود میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ۔
ایل ڈی اے انفورسمنٹ نے دوکانوں کے سامنے تجاوزات کو ہٹا دیا ۔ آپریشن میں اے سی سٹی ایم سی ایل کے افسران بھی شامل تھے ۔ ایل ڈی اے سے قاسم عباس بھٹی نے آپریشن کی سربراہی کی ۔پولیس اور انفورسمنٹ عملہ بھی ہمراہ تھا ۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے اندر اور باہر سرکاری حدود میں رکھی اشیا کو بھی ضبط کرلیا گیا۔