ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ  چالان بھجوانے میں تاخیری حربےاستعمال کرنےلگا

2 Oct, 2024 | 08:11 PM

درنایاب: ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا دوہرا معیار سامنے آگیا۔۔ٹاؤن پلاننگ افسران ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو پراپرٹیز کے چالان بھجوانے میں تاخیری حربےاستعمال کرنےلگے۔ چالانوں کی مد میں چار ہزار فائلوں کو التوا میں ڈال دیا گیا ۔

ٹاؤن پلاننگ افسران کی جانب سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کوپراپرٹیز کے چالان بھجوانے میں تاخیری حربوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے۔ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ٹاؤن پلاننگ افسران اور عملہ چالان فائل التوا کے ساتھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہیں ۔ چالان فائل بروقت نہ بھجوانے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ وقت پر چالان ایشو کرنے میں ناکام رہتا ہے ۔ جرمانے اور فیسوں کا چالان التوا میں جانے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو نقصان اور سائل کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نےچالان ایشو کرنے کیلئے آسان میکانزیم بنانے کا حکم دے دیا ۔جس کےبعد سائلین کو ٹاؤن پلاننگ کی بلیک میلنگ سے چھٹکارا ملے گا ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے چالان بروقت نہ پہنچنے کی اصل وجوہات سےسائلین کوبھی آگاہ کردیا ہے ۔

مزیدخبریں