لبنان میں  زمینی مداخلت، اسرائیل کے8 فوجی مارے گئے

2 Oct, 2024 | 08:04 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کی فوج  کے جنوبی لبنان زمینی مداخلت کے دوران حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک8 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ 

اسرائیل کی فوج نے اس جانی نقصان کا انکشاف بدھ کی شام ایک بیان میں کیا ہے۔  یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے سرحدی دیہات میں  اور دیگر علاقوں میں حزب اللہ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کل شروع کی تھیں۔ ان کارروائیوں کے دوران حزب اللہ کے ہونے والے جانی نقصان کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی۔ 

مزیدخبریں