سٹی 42:ہیکرز آپ کے دوستوں کے ذریعے آپ کا واٹس ایپ ہیک کر سکتے ہیں
اکثر دوست ادھار رقم مانگ لیتے ہیں ۔ اکثر اوقات واٹس ایپ پر میسج موصول ہوتا ہے کہ ایک ایمرجنسی ہے ایک لاکھ ، دو لاکھ میرے دوست کے اکاونٹ میں بھیج دیں ،نمبر ، تصویر واٹس ایپ سب آپ کے اسی دوست کا یا رشتے دار کا ہوتا ہے جس سے آپ رابطے میں رہتے ہیں ،ٹھہریں ، اس اکاونٹ نمبر کو کلک کرنے سے قبل اپنے دوست کو فون کریں اور تصدیق کریں ورنہ آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہوجائے گا۔ایسے پیغامات کی وجہ سے کئی پاکستانیوں کے واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہوچکے ہیں ،صرف واٹس ایپ ہی نہیں بلکہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس بھی ہیک ہوسکتے ہیں ، تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ رقم مانگنے والے اپنے ہی ہوتے ہیں تو اکثر لوگ چھان بین کیے بغیر جذبہ ہمدردی کے تحت ہیکرز کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔اور جس کا اکاونٹ ہیک ہوا ہوتا ہے وہ خود کو اس پریشانی سے نکالنے کے ساتھ ساتھ دوستوں کو صفائیاں دے رہا ہوتا ہے کہ اس نے پیسوں کا مطالبہ نہیں کیا
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جانے کی دھوکہ دہی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں حالیہ عرصے کے دوران تیزی آئی ہے۔ لہذا صارفین کو تصدیقی کوڈز (او ٹی پی) شیئر کرنے میں احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔
آپ واٹس ایپ اکاؤنٹ کی ہیکنگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ہیکرز ایسا کیا کرتے ہیں کہ شہری انتہائی احتیاط کے باوجود ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں
دھوکے باز ذاتی معلومات یا واٹس ایپ کے تصدیقی کوڈز مانگتے ہیں
’ایسے جعلی واٹس اپ اکاؤنٹس بنانے کی خاطر جو بالکل اصلی دکھائی دیں، جعلساز متاثرین کی چوری شدہ پروفائل تصویروں کا استعمال کرتے ہیں۔۔
دھوکے بازوں ک سے بچنے کے لیے کوئی بھی ایسا میسج آئے فورا براہ راست رابطہ کریں کال یا ملاقات کرکے آپ ہیکرز کے جال سے بچ سکتے ہیں ،کسی بھی صورت میں تصدیقی کورڈز نہ بھیجیں
مشکوک اکاؤنٹس یا پیغامات کی اطلاع فوری طور کے سائبر کرائم ونگ کو دیں
حکام کے مطابق متاثرہ صارف شہر کے کوڈ کے ساتھ 111345786 اور ہیلپ لائن 1991 پر رپورٹ کر سکتے ہیں جبکہ ای میل پر complaints@fia.gov.pk اور Helpdesk.cyber@fia.gov.pk پر شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔
ایف آئی اے اس حوالے سے کہتا ہے کہ واٹس ایپ سیٹنگز میں ٹو سٹیپ ویری فکیشن کو فعال کریں، ٹو سٹیپ ویری فکیشن ایک اضافی حفاظتی پرت فراہم کرتا ہے جو آپ کے اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔
غیر متعلقہ یا اجنبی نمبرز کے ذریعہ بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز یا فائلز کو اوپن کرنے سے گریز کریں،
اپنی ذاتی معلومات تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے اپنی واٹس ایپ پرائیویسی کی سیٹنگز کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور ان کو اپ ڈیٹ کریں۔