نابینا مظاہرین نے کلب چوک مکمل بند کر دیا، چاروں اطراف ٹریفک بلاک ہو گیا

2 Oct, 2024 | 07:04 PM

مائدہ وحید:  لوکریاں اور دیگر مراعات حاصل کرنے کے لئے دس روز سے دھرنے دے کر  احتجاج کرنے والے نابینا مظاہرین نے ایک مرتبہ پھرکلب چوک کو مکمل بندکردیا۔
کلب چوک مال روڈ پر چاروں اطراف سے ٹریفک جام ہو گیا۔  نابینا  مظاہرین اور شہریوں میں راستہ نہ ملنے پرتلخ کلامی کے واقعات ہوتے رہے۔ نابینا افراد نے مال روڈ پر ڈیوس روڈ کے سامنے والا چوک دن کے بیشتر وقت بند کر رکھا تھا۔ 
شہری شکایت کرتے رہے کہ نابینا مظاہرین نے راستے بند کر کے ہمیں پریشانیوں سے دوچار  کردیاہے،

بہت سے شہری راستہ نہ ملنے پر بصارت سے محروم افراد کی  منت سمجات کرتے رہے۔ بعض شہریوں کی ان مظاہرین سے  تکرار تلض صورتحال بھی اختیار کر گئی۔ 
بدھ کے روز صبح کے وقت دفاترجانےوالےشہری پریشانی سے دوچار رہے۔  بصارت سےمحرو م افرادراستہ نہ چھوڑنےپربضد رہے اور شہریوں کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ طویل راستے اختیار کر کے ڈیوٹی پر وقت پر نہیں پہنچ سکتے تھے۔  بعض  شہری بصارت سےمحروم افراد سے سخت رویہ اپنانے لگے۔ مظاہرین نے  موٹر سائیکل سواروں کوبھی راستہ نہیں دیا۔

بدھ کے روز بھی احتجاج کرنے والے نابینا افراد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ مال روڈ کی بندش سے ٹریفک روانی متاثر  ہوئی،شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ نابینا افراد نے بتایا کہ ہم سے باضابطہ مذاکرات نہیں کیے جارہے۔ 

شہری احتجاج کرنے والے نابینا مظاہرین سے کہتے رہے کہ ہمیں آپ کی تکلیف کا اندازہ ہے مگر راستہ بند نہ کئے جائیں۔


 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں